Chapter 2 Goodbye Mr.Chips
Q.NO. 1: Where was Brookfield (town) situated?سوال: بروک فیلڈ کہاں پر واقع تھا؟
Answer: Brookfield was a small town. It was a marshy land. It was situated in the heart of England. Here a public school was named Brookfield in the name of the village.
جواب: بروک فیلڈ ایک چھوٹا سا قصبہ تھا۔ یہ ایک دلدلی علاقہ تھا۔یہ انگلینڈ کے دل میں (مرکز میں) واقع تھا۔ یہاں ایک پبلک سکول کو گا ؤں کے نام پر بروک فیلڈ کا نام دیا گیا تھا۔
Q.No.2: Where was Brookfield school situated? OR Describe the building of the school. OR What was situated beyond Brookfield? OR Write note on the building of school.
سوال: بروک فیلڈ کہاں واقع تھا؟ یا سکول کی عمارت کے بارے میں بیان کریں۔یا بروک فیلڈ سے پرے کیا واقع تھا؟ یا سکول کی عمارت پر نوٹ لکھیں۔
Answer: Brookfield stood behind a line of old elm trees. The building was of red stones. It centered upon a quadrangle. It was covered with creepers. There were many playing grounds beyond Brookfield.
جواب: بروک فیلڈ پرانے ایلمز کے درختوں کی ایک لائن کے پیچھے تھا۔عمارت سرخ پتھر کی تھی۔یہ ایک چوکور کے مرکزمیں واقع تھا۔یہ بیلوں سے ڈھکا ہوا تھا۔بروک فیلڈ ےسے پرے بہت سارے کھیلوں کے میدان تھے۔
Q.NO.3: When was Brookfield established? OR When was the school rebuilt?
سوال: بروک فیلڈ کب تعمیر کیا گیا؟ یا سکول کی دوبارہ تعمیر کب کی گئی؟
Answer: Brookfield was a grammar school. It was established in the reign of Queen Elizabeth. However, it was rebuilt in the reign of George-I and large additions were made in it.
جواب: بروک فیلڈ ایک گرائمر سکول تھا۔ اسے ملکہ الزبتھ کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تاہم اسے جارج اول کے دور میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا اور اسمیں بڑے اضافے کئے گئے تھے۔
Q.NO.4: What type of school was Brookfield? OR What was the status of Brookfield?سوال: بروک فیلڈ کس قسم کا سکول تھا؟ یا بروک فیلڈ کا کیا مقام تھا؟
Answer: Brookfield was a school of 2nd rank. It saw many ups and downs both in numbers and repute. It could never win the status of first rank. Some notable families supported it.
جواب: بروک فیلڈ ایک دوسرے درجے کا سکول تھا۔اس نے تعداد اور شہرت کے لحاظ سےبہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ یہ کبھی بھی اعلٰی درجے کا سکول کا مقام نہ پا سکا۔چند مشہور خاندان اسکی حمایت کرتے تھے۔
Q.NO.5: What type of people did Brookfield produce?
سوال: بروک فیلڈ نے کسطرح کے لوگ پیدا کئے؟
Answer: Brookfield performed great services for the country. It produced history making men of the age. It supplied fair samples of judges, bishops, peers, members of parliament, colonial administrators, merchants and professional men, etc.
جواب: بروک فیلڈ نے ملک کیلئے بہت عظیم خدمات سر انجام دیں۔ اس نے اُس دور کے تاریخ ساز آدمی پیدا کئے۔ اس نے جج، پادری، نواب، پارلیمنٹ کے ارکان، نو آبادیاتی نظام کے منتظمین، تاجر اور پیشہ ور آدمی وغیرہ مہیا کئے۔
Q.NO.6: What was Mr. Chips’ dream in his youth?سوال:چپس کا اپنی جوانی میں کیا خواب تھا؟
Answer: Like all the other young men of his age, Mr. Chips was also ambitious. He wanted to get a headship or senior membership in a first class school.
جواب: اپنی عمر کے تمام لوگوں کی طرح مسٹر چپس بھی بہت خواہشات رکھنے والا شخص تھا ۔ وہ کسی اعلیٰ درجے کے سکول میں سربراہی یا سینئر رکنیت حاصل کرنا چاہتا تھا۔
Q.NO.7: What was Chips at 40?سال کی عمر میں چپس کیا تھا؟40سوال:
Answer: At 40, he was rooted, settled and quite happy at Brookfield.
سال کی عمر میں چپس بروک فیلڈ میں مضبوطی سے جڑیں پکڑ چکا تھا، مکمل طور پر آباد ہو چکا تھا اور بہت خوش تھا۔ 40جواب:
Q.NO.8: What was Chips at 50?سال کی عمر میں چپس کیاتھا؟ 50سوال:
Answer: At the age of fifty, Chips had gray hair. He was the doyen of the staff. However, he was still active and smart at that age.
سال کی عمر میں چپس کے بال سرمئی تھے ۔ وہ سٹاف کا سینئر رکن تھا۔ تاہم اس عمر میں بھی وہ بھی چست اور پھرتیلاتھا۔ 50جواب:
Q.NO.9: What was Chips at 60?سال کی عمر میں چپس کیا تھا؟60:سوال
Answer: At sixty, Chips was Brookfield. He became the guest of honour at Old Brookfieldian dinners. He was the court of appeal in all matters affecting Brookfield history and traditions.
جواب: ساٹھ سال کی عمر میں وہ بروک فیلڈ تھا۔ وہ بروک فیلڈکے پرانے طالب علموں کے کھانوں پر اعزازی مہمان ہوتا تھا۔ وہ بروک فیلڈ کیتاریخ اور اسکی روایات کو متاثر کرنے والے معاملات میں عدالت عالیہ کا کام کرتا تھا۔
Q.NO.10: What was Mr. Chips presented at the time of retirement? OR When was Chips given a farewell party? سوال :ریٹائرمنٹ کے وقت مسٹر چپس کو کیا پیش کیا گیا تھا؟ یا مسٹر چپس کو الوداعی پارٹی کب دی گئی ؟
Answer: In July 1913, Chips retired at the age of 65. At the time of retirement, he was given a farewell party. He was presented with a cheque, a writing desk and a clock. There were three cheers for him.
جواب: جولائی 1913میں چپس 65 برس کی عمر میں ریٹائر ہوا۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر اسے الوداعی پارٹی دی گئی تھی۔ اسے ایک چیک، لکھنے والا ڈیسک اور ایک کلاک پیش کیا گیا تھا۔ اسکے لئے تین بار تالیاں بجائی گئیں۔
Q. No. 11: How much time did Chips spend at Brookfield?OR When did Chips retire?
سوال: چپس نے بروک فیلڈ میں کتنا وقت گزارا تھا؟ یا چپس کب ریٹائر ہوا تھا؟
Answer: Mr. Chips joined Brookfield school in 1870. He was 22 at that time. He served the school for 43 years and retired in 1913at the age of 65.
جواب: مسٹر چپس نے 1870 میں سکول میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس وقت اس کی عمر 22 سال تھی۔ اس نے 43سال سکول کی خدمت کی اور 1913میں 65سال کی عمر میں ریٹائر ہوا۔
Q.NO.12: What type of scholar was Chips? OR Write a note on Chips as a teacher.
سوال: چپس کس قسم کا سکالر تھا؟ یا مسٹر چپس پر ایک استاد کے طور پر نوٹ لکھیں۔
Answer: Chips was a scholarly person. His degree was not very good. He was also a man of weak discipline. He was not aware of the modern techniques of teaching. Even then he proved himself a great teacher.
جواب: چپس ایک سکالر قسم کا شخص تھا۔ اس کی ڈگری بہت اچھی نہ تھی۔وہ کمزور نظم و ضبط والا انسان تھا۔ وہ پڑھانے کے جدید طریقوں سے واقف نہیں تھا۔ پھر بھی اس نے اپنے آپ کو عظیم استاد ثابت کیا۔
Q.NO.13: “A decent career decently closed.” What does it mean?
سوال:”ایک بہت اعلٰی پیشہ بہت اعلٰی طریقے سے ختم ہوا” اسکا کیامطلب ہے؟
Answer: These words have been spoken for the services of Chips as a teacher at Brookfield school. It means Mr. Chips served and left Brookfield in a dignified and graceful manner.جواب: یہ مسٹر چپس کی بروک فیلڈ سکول کے لیےایک استاد کے طور پر خدمات کے لیے کہا گیا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ مسٹر چپس نے بروک فیلڈ کی پروقاراور شاندار طریقے سے خدمت کی اور اسے چھوڑا۔

Chapter 1 Goodbye Mr. Chips: https://englishwithnaeemullahbutt.com/2025/08/06/chapter-1-goodbye-mr-chips/
Visit Google to search for English literature topics, authors, and study resources:https://www.google.com